گوجرانوالہ: اشرف مارتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا اہتمام، مزید جان لیں

پریڈ میں ضلعی پولیس ، ایلیٹ فورس اورلیڈی پولیس کے دستوں نے حصہ لیا فورس کی جسمانی فٹنس ضروری،صحتمند جسم صحتمند دماغ کی ضمانت :سی پی او
گوجرانوالہ: پولیس فورس میں جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، اتحاد اور صحتمند فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا ا ہتمام کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس ، ایلیٹ فورس کے جوانوں کے علاوہ لیڈی پولیس کے دستوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی جسمانی فٹنس بہت ضروری ہے اور صحتمند جسم صحتمند دماغ کی ضمانت ہے ۔ پولیس فورس میں نظم وضبط اور افسروں و جوانوں کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر پولیس لائنز میں سی پی او ، ایس ایس پی آپریشنز علی وسیم ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز احسان اﷲ ، لائن افسر و دیگر پولیس افسر و جوان بھی موجودتھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں