ایف بی آر کا کارنامہ، ماہانہ 15ہزارکمانے والے محنت کش کو ایک کروڑ72لاکھ روپے ٹیکس کانوٹس، مزید جان لیں

گوجرانوالہ: ایف بی آر نے پندرہ ہزار روپے ماہانہ کمانے والے محنت کش کو ایک کروڑ 72لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں کوٹ بھوانی داس کے محنت کش محمد یوسف کو ایف بی آر کی جانب سے ایک کروڑ 72لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس بھجوا یا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ محمد یوسف نے 2014میں پانچ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جس کا انکم ٹیکس ایک کروڑ روپے بنتا ہے ۔محنت کش محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کے کھیتوں میں کام کر تا ہے اور ماہانہ پندرہ ہزار روپے کماتاہے ۔مجھے ایک سال قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے 29لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس ملا تھا،اب پھر دوبارہ ان کی جانب سے یہ نوٹس آیاہے ۔مجھے بتایا جائے کہ میرا کیا کاروبار ہے ۔ دوسری طرف ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص کو نوٹس بھجوایا گیا ہے وہ دفتر میں آکر ہمیں جواب دے تاکہ تحقیقات کی جاسکیں ۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں