گوجرانوالہ: نابیناافرادکامستقل نوکریاں نہ ملنے پرروڈبندکرکے احتجاج، مزید جان لیں

ٹریفک کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،نوکری دینے کاوعدہ پورانہ کیاگیا:شرکا
گوجرانوالہ: نابینا افراد نے سرکاری اداروں میں مستقل بنیادوں پر نوکریاں نہ ملنے پر احتجاجاً سیالکوٹ روڑ بند کر دیا اورٹریفک کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے متعدد وعدوں کے باوجود نابینا افراد کو سرکاری اداروں میں مستقل بنیادوں پر نوکریاں نہ ملنے پر ڈی سی دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا گیا ، نابینا افراد نے قطار بنا کر سیالکوٹ روڑ بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اداروں میں متعدد بار نوکریاں دینے کاوعدہ کیاگیا لیکن آج تک نوکریاں نہیں دی گئیں ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے معاملات حل کروانے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں