گوجرانوالہ: گیپکو کے ریجنل سٹور سمیت سب ڈویژنوں میں25کے وی اے کے ٹرانسفارمرز ،بجلی کے میٹرز اور تاروں کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث ہزاروں نئے کنکشنز التواء کا شکار ہوگئے ، بیشتر صارفین نے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی بھی کردی مگر نئے کنکشنز سے محروم ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں گیپکو کے 124 سب ڈویژن جبکہ26 ڈویژن دفاتر موجود ہیں جہاں نئے کنکشنز ،پرانے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کیلئے ٹرانسفارمرز ،میٹرز اور کیبل ختم ہوچکی ہے ۔ گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ میٹریل کی خریداری کا آرڈر دیدیا گیا ہے ،آئندہ ہفتے تمام سامان گیپکو دفاتر کو مہیا کردیا جائے گا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments