‌گوجرانوالہ میں بینک اکاؤنٹس , اے ٹی ایم کارڈز اور کریڈٹ کارڈز ہیک کرکے رقم چرانے کا انکشاف، مکمل انکشافات جان لیں

اکثر اکاؤنٹ ہولڈرز نے بھاری رقوم بینک سے بھجوانا چھوڑ دی ، متاثرین کی بڑی تعداد ایف آئی اے سائبر کرائم پہنچ گئی چھ ماہ میں 30سے زائد کیسز کا اندراج ، بعض ہیکرز کا تعلق دبئی،انگلینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے ہے :انسپکٹرسائبرکرائم
گوجرانوالہ: بینک اکاؤنٹس ،اے ٹی ایم کارڈز اور کریڈٹ کارڈز ہیک کر کے رقوم کی چوری کاانکشاف ہواہے اورمتاثرہ افراد کی بڑی تعداد ایف آئی اے سائبر کرائم پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں کھیالی شاہ پور ’شیخوپورہ روڈ ’جی ٹی روڈ ’سیٹلائٹ ٹاؤن ’ماڈل ٹاؤن ’سمال انڈسٹریز سٹیٹ نمبر 1 اور 2 سمیت دیگر کاروباری مراکز میں قائم مختلف پرائیویٹ بینکوں میں سرمایہ داروں کے بینک اکاؤنٹس ’اے ٹی ایمز اور کریڈٹ کارڈز کو ہیک کر کے کروڑوں روپے کی رقوم چوری ہونیکا انکشاف ہوا ہے ۔ اکثر اکاؤنٹ ہولڈرز نے بھاری رقوم بینک سے بھجوانا چھوڑ دی ہیں جبکہ کچھ نے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال بھی چھوڑ دیا ہے ۔ دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم کے انسپکٹر اسد رمضان نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 30سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس ،اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ ہیک کر کے کروڑوں روپے کی رقوم چوری کرنے کے کیسز کا اندراج ہوا ہے جن کی تفتیش جاری ہے ۔ ان میں سے بعض ہیکرز کا تعلق دبئی،انگلینڈ اور دیگر بیرون ممالک سے ہے ۔کچھ ہیکرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اوران سے رقم نکلوا کر متاثرین کو واپس کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں