گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایس پی صدرڈویژن آصف امین اعوان نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پرموجود ایس ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ۔ ایس پی صدر ڈویژن نے دو یوم کے اندر موصولہ درخواستوں کی پراگرس رپورٹس بھی سی پی او آفس بھجوانے کی ہدایت کی اور مقدمات کے فوری اندراج کے احکامات کے ساتھ التوا کے شکار مقدمات کو فوری حل کرنے کیلئے مجاز افسروں کو ہدایات جاری کیں ۔ ایس پی صدرڈویژن آصف امین اعوان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا اوراُن کے مسائل دریافت کرکے فوری انصاف فراہم کرنا ہے ۔کھلی کچہری میں ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل، ایس ڈی پی اوز، انچارج شکایت سیل ، ترجمان ضلعی پولیس ظفر اقبال ودیگر بھی موجودتھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments