گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے شکایات سیل کی ٹیمیں فعال کردارادا کررہی ہیں، وزیراعلیٰ شکایت سیل کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،مختلف وفود اور سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے بااثر سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال پر عمران خان نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے مختلف محکموں کے متعلق عوامی شکایات پر مبنی درخواستوں کو نمٹانے کا حکم دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments