خطرناک مجرم کو پکڑنے والے افسروں و جوانوں میں رقم و تعریفی اسناد تقسیم، مزید تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ہیڈ منی والے خطرناک مجرم کو گرفتار کرنے والے افسروں و جوانوں میں رقم و تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ۔ سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی زیر سرپرستی سٹی پولیس آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دو لاکھ روپے ہیڈ منی والے اشتہاری ماجد عرف ماجو کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم سابق ایس پی صدر ڈویژن شہباز الٰہی ،سب انسپکٹر آفتاب حیدر اورکا نسٹیبل خرم شہزاد میں ہیڈ منی(سر کی قیمت) تقسیم کی گئی۔اس موقع پر سی پی او نے کہاکہ قاتلوں ، ڈکیتوں اور شر پسند عناصر کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا ۔ مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانو ن کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا ،گوجرانوالہ میں امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں