پی ٹی آئی رہنما چودھری صدیق مہر نے کہا ہے کہ واسا ریفرنڈم میں کامیاب ہونیوالے نو منتخب عہدیدار واسا ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما چودھری صدیق مہر نے کہا ہے کہ واسا ریفرنڈم میں کامیاب ہونیوالے نو منتخب عہدیدار واسا ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے اور فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سی بی اے یونین واسا کے سرپرست اعلیٰ حاجی مدثر مہر،صدر جہانزیب چٹھہ،میاں ابوبکر اشرف اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments