گوجرانوالہ: ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی شامت آگئی، ہزاروں موٹرسائیکل سواروں کےچالان، سرکاری ملازمین بھی شامل، مزید جان لیں

ٹریفک اہلکاروں کی جی ٹی روڈ سمیت شہر بھر میں ناکہ بندی ، کسی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے :سی ٹی او
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ، ایک دن میں 3 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بے ہنگم ٹریفک اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس میدان میں آ گئی ، ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اوراس سلسلہ میں جی ٹی روڈ سمیت شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے گئے ،ایک سو کے قریب سرکاری ملازمین کے بھی چالان ہوئے ۔سی ٹی او محمد آصف صدیق کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، گزشتہ روز ہیلمٹ نہ پہننے والے ایک سو کے قریب سرکاری ملازمین کے بھی چالان کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر دن بھر میں 3 ہزار سے زائد چالان اور جرمانے کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں