ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی پیر رفیق احمد مجددی ،چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد نے کی۔ اس موقع پر 43 رضا کاروں نے خون کے عطیات دیئے ۔ پیر رفیق احمد مجددی نے تمام ڈونرزاور مریضوں کیلئے دعا کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کیلئے کام کر رہی ہے ، اس موقع پر انہوں نے ہر چار ماہ بعد بلڈ کیمپ لگا نے کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں