ڈپٹی کمشنر دفتر میں کھلی کچہری ،شہریوں کی سات شکایات موصول، مزید جان لیں

عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمر قریشی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر)خالد عمر قریشی نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات پر فوری عملدرآمد کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں ایجوکیشن، واسا،ریونیو،ریلوے ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں ، ڈسٹرکٹ زکوٰ ۃ افسراور دیگر محکموں سے متعلق 7 شکایات موصول ہوئیں،شہریوں نے زبانی بھی مسائل اُجاگر کیے جس پر انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں متعلقہ افسران ذمہ دارنہ رویہ اختیار کرتے ہوئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ زیر التوا شکایات اور درخواستوں کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں اور ان کی پیروی بھی کی جا رہی ہے تا کہ درخواست دہندگان کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں