گوجرانوالہ: شہر اور گردونواح میں بیشتربیوٹی پارلرز اور سیلونز بیماریاں پھیلانے میں مصروف ہیں ،شہریوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس اور جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگی ۔ ضلع بھر میں قائم اکثر بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر صفائی کے انتظامات تسلی بخش دکھائی نہیں دیتے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے گوجرانوالہ کے تمام سیلونز اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور لائسنس کے اجرا کا کام تیز کردیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر تمام بیوٹی پارلرز ،سیلونز کی رجسٹریشن مکمل کرلی جائے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments