سی پی او کی ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کی گر فتار ی یقینی بنانے کی ہد ایت

ظلم، زیادتی اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے :سی پی او ڈاکٹرمعین
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)سی پی او ڈاکٹرمعین مسعود نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنا نے کا حکم دیا ہے ۔ اپنے آفس میں سینئر پولیس افسر وں ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے ۔ظلم، زیادتی اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے ۔ون ویلنگ و فلائنگ کائٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات کی تفتیش میں میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے چالان مرتب کئے جائیں۔ ڈاکٹرمعین مسعودنے ڈویژن وائز اور تھانہ وائزبریفنگ لی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کی پراگرس ملاحظہ کی۔ سی پی او نے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ راہزنی اور ڈکیتی کے مقدمات میں چھینے گئے مال کی شرح برآمدگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ آخر میں سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی جب کہ سست رو ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں