منی پٹرول پمپس ، گیس ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، مشہور بیکریوں اور سٹورز کو جرمانے، تفصیلات سامنے آگئیں

فیروز والا روڈ،ریس کورس روڈ اور دیگر علاقوں میں کا رروائی ، 4سیل ، متعدد کو جرمانے غیر قانونی سرگرمیوں کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا: اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عثمان سکندر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عثمان سکندر نے غیر قانونی منی پٹرول پمپس ، تیل ایجنسیوں ،غیر قانونی گیس ری فلنگ اور مہنگے داموں اشیا خور ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔ فیروز والا روڈ،ریس کورس روڈ اور دیگر علاقوں میں4غیر قانونی منی پٹر ول پمس اور ایک غیر قانونی گیس ری فلنگ سٹیشن کو سیل کرکے سامان ضبط کر لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے (زین بیکرزاینڈ سُپر سٹور،پیپلز کالونی،ایم اے سُپر سٹور پیپلز کالونی،یونائیٹڈ سُپر سٹور،مرینہ جنرل سٹور پیپلز کالونی ،بسم اﷲ جنرل سٹور پیپلز کالونی،نیو شہزاد جنرل سٹور پیپلز کالونی)فیروز والا روڈ بینک سکوائر دال بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیا خودونوش فروخت کرنے والوں کو 2لاکھ 19ہزار 5سو روپے کے جرمانے عائد کر دئیے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی عثمان سکندرنے کہا کہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا ،دکاندار رضاکارانہ طور پر ایسی سر گرمیوں کو ترک کر دیں ،بصورت دیگر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مقدمات اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں