تحصیل وزیرآباد میں ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا
وزیرآباد(نامہ نگار ) تحصیل وزیرآباد میں ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ۔ان کاموں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 25دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی شامل ہے ،تحریک انصاف کی حکومت تحصیل وزیرآباد کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد چٹھہ نے احمد نگر سے دلاور چیمہ تک بننے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دس سالوں میں دیہی علاقوں سے لاوارثوں والا سلوک روا رکھا،سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ نالائقی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا تھا جس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments