روپے کی بے قدری ،گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، تفصیلات جان لیں

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،روپے کی بے قدری کو جواز بناکر قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے
کراچی(بزنس رپورٹر)گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،روپے کی بے قدری کو جواز بناکر قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے ۔ہنڈا کمپنی نے 24جون سے نئی قیمتوں کے اطلاق کافیصلہ کرلیا ہے ، زیادہ سے زیادہ کیا جانیوالا اضافہ فی یونٹ 4لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ کم سے کم ہونیوالا اضافہ 3لاکھ 50ہزار ہے ،ملک بھر کے ڈیلرز کوہنڈا کمپنی نے نیا نرخ نامہ جاری کردیا ہے ، ہنڈا سمیت ٹویوٹا اور سوزوکی رواں سال تین بار اور گزشتہ سال چار بار قیمت بڑھا چکے ہیں۔ ٹربو آر ایس 4لاکھ روپے مہنگی ہوکر 41 لاکھ 99ہزار کی ہوگئی جبکہ سی وی ٹی 4لاکھ 25ہزار سے مہنگی ہو کر 38لاکھ 24ہزار کی ہوگئی ہے اور اسپائر اے ٹی 2لاکھ 80ہزار اضافے سے 25لاکھ 54ہزار کی ہوگئی ہے ، بکنگ فیس کے علاوہ نئے ٹیکسز یکم جولائی سے نئی قیمت میں جمع ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں