نمائش کے حوالہ سے بزنس کمیونٹی میں جوش وخروش پایا جاتا ہے :شیخ عامر رحمن
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب چو دھری محمد سرور میڈاِن گوجرانوالہ کا افتتاح 28جون کو کریں گے ،پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی،تین روزہ نمائش ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو رہی ہے ،گورنر سے چیئرمین جی ڈی اے گوجرانوالہ شیخ عامر رحمن نے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد نمائش کا شیڈول فائنل کرلیا گیا۔ کچھ عرصہ قبل چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی گورنر سے ملاقات کے دوران اُنہیں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی۔چو دھری سرور نے چیئرمین جی ڈی اے سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے لاہور میں انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا اور کہا کہ اِس سے مطلوبہ اہداف کی تکمیل ممکن ہوسکے گی۔شیخ عامر رحمن نے گورنر کو بتایا کہ نمائش کے حوالہ سے بزنس کمیونٹی میں جوش وخروش پایا جاتا ہے ،صدر چیمبر اور اُن کی تمام ٹیم بڑی جانفشانی کے ساتھ اِس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے محنت کررہی ہے
Load/Hide Comments