گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے خوشخبری، چلڈرن ہسپتال کا دیرینہ مطالبہ منظور، منصوبہ کی مکمل تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کی منضوری

سابق ایم پی اے چودھری طارق کی سفارش پر وزیر اعلیٰ نے چلڈرن ہسپتال کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا ہے اور 3کروڑ روپے کا بجٹ بھی مختص ،جلد کام شروع ہو گا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔ منصوبے پر ایک ارب روپے لاگت سے 500 بیڈز پر مشتمل بچوں کے علاج اور آپریشن کیلئے چلڈرن ہسپتال قائم کیا جائے گا تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چودھری طارق گجر کی سفارش پر وزیر اعلیٰ نے پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا ہے اور 3 کروڑ روپے کا بجٹ بھی مختص کردیا ، پنجاب حکومت نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے کام کریں اور اراضی اکوائر کرکے پی سی ون تیار کریں اور سابق ایم پی اے چودھر ی طارق گجر کی مشاورت سے چلڈرن ہسپتال کی جگہ کا انتخاب کیا جائے اس سلسلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سروسز نے تمام محکموں کو حکومتی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کیلئے مسلم لیک ن کے دور حکومت میں کاوشیں ہوتی رہیں مگر ہسپتال کیلئے اراضی ایکوائر ہوئی اور نا ہی بجٹ منظور ہوسکا، وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے رواں مالی سال میں کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلہ میں سابق ایم پی اے چودھر ی طارق گجر نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کامنصوبہ ناگزیر تھا گوجرانوالہ کے عوام کے مطالبہ پر حکومت نے منظوری دی ہے اور منصوبے پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں