جرائم کی بیخ کنی کے لئے ڈکیتوں کے خلاف منظم مہم جاری رہے گی :ڈاکٹرمعین مسعود
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ضلعی پولیس نے ماہ جون میں کارروائیاں کرتے ہوئے 132سنگین مقدمات میں مطلوب 151ملزموں کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے 2کروڑ29لاکھ34ہزار روپے ،17تولے طلائی زیورات ،7کاریں، 46 موٹر سائیکلیں،7 دیگر گاڑیاں،144کلو تانبا ،34 موبائل فونز ،16 بکرے ،11دیگر مال مویشی ،گھریلو سامان اور ناجائزاسلحہ کل مالیتی 4کروڑ28لاکھ80ہزار روپے کا سامان برآمد کیا ۔ برآمدمال کو مدعیان کے حوالے کرنے کیلئے سی پی او آفس میں پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا ۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے ڈکیتوں کے خلاف منظم مہم جاری رہے گی ۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کو نشانِ عبرت بنا دیں گے ۔
Load/Hide Comments