کارکنوں کو قید کرنیوالے نظریے کو قید نہیں کر سکتے :صدرولیدآصف بٹ ،پریس کانفرنس
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ولید آصف بٹ نے کہاہے کہ ن لیگ کے کارکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، جبر وتشدد اور قید وبند کی صعوبتیں پر امن سیاسی جدو جہد سے نہیں روک سکتیں ۔ جیل سے رہائی کے بعد یوتھ ونگ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو تحریک ایک مقدس مشن ہے ،قائد تحریک میاں محمد نواز شریف اور کارکنوں کو قید کرنے والے نظریے کو قید نہیں کر سکتے ، مسلم لیگ ن کے کارکن اور یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے قائد کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ پرامن سیاسی جدو جہد روکنے کیلئے خود کو جمہوری کہنے والے حکمرانوں نے تمام حدیں پار کرلی ہیں ، کارکن میاں نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کی جنگ جیت کر دم لیں گے ۔ ا س موقع پر خواجہ عمر ،عدنان مغل،ریحان مغل ،عثمان مغل ،عباد علی اور دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments