متاثرہ علاقوں سے مال مویشی اور شہریوں کے انخلا اور محفوظ مقامات کیلئے منصوبہ بند ی شروع کردی گئی، ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا :ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کنول بتول
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مون سون کی بارشوں اور متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام سرکاری محکموں کے افسروں کو مشینری فعال کرنے اور اس کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا حکم دیدیا ،متاثرہ علاقوں سے مال مویشی اور متاثرہ افراد کے انخلا اور محفوظ مقامات کیلئے منصوبہ بند ی شروع کردی گئی ،ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں متوقع سیلاب کی آمد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) کنول بتول نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بار شوں سے اورمتو قع سیلاب کی آمدکے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے تیاریاں مکمل کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام محکموں کے افسر دستیاب مشینری کو چالو حالت میں رکھیں اور اس کا سرٹیفکیٹ ڈی سی آفس میں ارسال کریں اور جہاں کہیں کو ئی مسئلہ در پیش ہو تو اسے بروقت نوٹس میں لائیں تاکہ حل کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے چو کس رہیں ،تمام وسائل کو یکجا اور موثر استعمال کرتے ہوئے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments