سمیرا نے شبیر سے ملکر رمضان کو گھر بلایا ، نشہ آ ور جوس پلا کر موت کے گھاٹ اتارا لاش ڈرائنگ روم میں دبا دی، رمضان سے مراسم تھے ، شا دی سے انکاری تھا :ملزمہ
گجرات: سول لائن پولیس نے اغوا کے بعد قتل ہونے والے سول انجینئرمحمد رمضان کے قتل کے ملزموں کو گر فتار کر لیا۔ مقتول کے والد امیر احمدسکنہ عارف والا کی در خو است پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ملزموں میں سمیرا بی بی سکنہ عارف والا ، شبیر احمد سکنہ کٹھالہ چناب شامل ہیں ۔ ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میرے رمضان کے ساتھ مراسم تھے اور میں اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی جس سے وہ مسلسل انکاری تھا، اسی بنا پرمیں نے شبیر احمد کے ساتھ مل کر رمضان کے قتل کا منصوبہ بنایا اور اسے کال کر کے گھر بلایا ، جوس میں نشہ آور گولیاں ملا کر اسے پلا دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیااس کے بعد اسے کنپٹی پر پسٹل سے فائر مارا ، بعد میں خنجر سے گلا کاٹ دیا جس سے موت واقع ہو گئی ۔ بعد ازاں شبیر احمد کے ساتھ مل کر گھر کے ڈرائنگ روم میں گڑھا کھود کر لاش دبا دی اور ٹائلیں لگا کر فرش برابر کر دیا۔ شبیر احمد نے انکشاف کیا کہ وہ سمیرا سے شادی کرنا چاہتا تھا اور مقتول رکاوٹ تھا۔ ملزموں کے انکشاف پر سمیرا بی بی کے گھر سے لاش ،آلہ قتل پسٹل 30بور،نشہ آور گولیاں،خنجراور مقتول کا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments