شہریوں کو ریلیف ملنے لگا، سٹیزن پورٹل پر موصول 5649شکایات میں سے 5155 ترجیحی بنیادوں پر حل

موبائل ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی 5649شکایات میں سے 5155شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیا گیا
گوجرانوالہ: موبائل ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی 5649شکایات میں سے 5155شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیا گیا ۔ریجنل پولیس آفیسر طار ق عباس قریشی نے کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالہ اورانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپ کے ذریعے گوجرانوالہ ریجن میں اب تک5649شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 5155شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ہے ۔ پاکستان سٹیزن پورٹل میں موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کیلئے ڈی ایس پی محمد وسیم ڈار کی زیر نگرانی ایک سیل بنا یا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں