سرکاری اداروں سے تمام ترقیاتی منصوبوں کا ساڑھے 7فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا ،ایف بی آر نے افسروں کو ریجن میں مجموعی طور پر11ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کاہدف دیا تھا :ذرائع
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مالی سال کے اختتام پرگوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں سرکاری اداروں اور صنعتی اداروں سے کروڑوں روپے کا ٹیکس وصول کرنے کیلئے 35 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ، ٹیکس ٹارگٹ پوارکرنے کیلئے متعدد صنعتی یونٹوں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرکے ٹیکس کی رقم نکلوائی جائے گی۔ سرکاری اداروں سے تمام ترقیاتی منصوبوں کا ساڑھے 7فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا ،صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی مختلف ٹیکسز کی وصولی کویقینی بنایاجائیگا، اس سلسلے میں محکمہ روڈز، ہائی وے ، جی ڈی اے ، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشنوں، ضلع کونسلوں، واسا ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، گیپکو، سوئی گیس، محکمہ بلڈنگز وغیرہ کے ڈویژنل و ضلعی سربراہوں کو مراسلے بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ گیپکو سے انکم اور سیلز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے بھی وصول کئے جائیں گے ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، مرکز قومی بچت کے علاوہ پرائیویٹ اداروں میں مشروب ساز کمپنی، ٹائیل بنانے والی بڑی فیکٹریوں، سٹیل فرنسز اور میٹل فیکٹریوں سے بھی ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے افسروں کو ریجن میں مجموعی طور پر11ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کاہدف دیا تھا ۔
Load/Hide Comments