گوجرانوالہ: میڈیکل کالج سے ملحقہ نئے تعمیر ہونیوالے ٹیچنگ ہسپتال میں او پی ڈی شعبہ فعال کرنے کے بعد 100بیڈز کو فنکشنل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،5ارب56کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹیچنگ ہسپتال میں502 بیڈز مختص کرنے کا منصوبہ تھا تاہم تین سال کے دوران 40 فیصد کام مکمل ہونے پر او پی ڈی کا آغاز کردیا گیا ہے ، کمشنر وقاص علی محمود کو میڈیکل کالج اور نئے ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے دوران بریفنگ دی گئی جس میں پرنسپل میڈیکل کالج نے بتایا کہ حا ل ہی میں ہسپتال کے او پی ڈی کا غیر رسمی آغاز کر دیاگیا ہے جبکہ انہیں توقع ہے کہ اس کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ اورصوبائی وزیر صحت کرینگے ، کمشنر نے او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں کادو رہ کیا اور دستیاب سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کو علاج معالجہ اور تشخیص کی سہولیات کی فراہمی کا آغاز خوش آئند ہے ،عوامی فلاحی منصوبے کی جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments