لاہور: ذرائع کے مطابق پہلے برطانیہ کی عدالت میں طے ہوگا کہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ سیاسی نہیں ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں برطانوی قوانین آڑے آ گئے ہیں، پہلے برطانیہ کی عدالت میں طے ہوگا کہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ سیاسی نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم نہیں کیا گیا۔ برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسحاق ڈار کو حوالے کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ سے متعلق فیصلہ بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ برطانیہ کے ساتھ ایم او یو صرف اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے کیا گیا تھا۔