گوجرانوالہ میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کی 4 مشینیں ضبط , مالکان کو جرمانے، مزید جان لیں

آئندہ غیر قانونی تیل کی خرید و فروخت ترک نہ کی گئی تو مقدمات بھی درج کیے جائیں گے : اسسٹنٹ کمشنرزعثمان سکندر ،حنا ارشد
گوجرانوالہ: غیر قانونی منی پٹرول پمپس ،تیل ایجنسیوں،غیر قانونی گیس ری فلنگ اور نرخ ناموں سے زائد فروخت کرنیوالے فلنگ سٹیشنز اور پٹرول ل پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منی پٹر ول پمپس کی 4مشینیں ضبط کر لی گئیں اور مالکان کو جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ غیر قانونی تیل کی خرید و فروخت ترک کریں بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات بھی درج کیے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر (صدر)عثمان سکندر اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر)حناء ارشد نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور متعدد فلنگ سٹیشنز اور پٹرول پمپس کو زائد قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف حکومت کی جانب سے متعین کردہ نرخ ہی وصول کریں ۔ دونوں افسرو ں نے مزید کہا کہ متعلقہ محکمے کریک ڈاؤن میں بھرپور شرکت کریں تا کہ غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں