میونسپل کمیٹی حافظ آباد کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت،محلہ حسن ٹاؤن گندگی کاگڑھ بن گیا۔علاقہ میں ہیضہ،ملیریا،ٹائیفائیڈ ،کالے یرکان جیسے موذی امراض پھیلنے لگے ۔جس سے روزانہ درجنوں افراد ہسپتال کا رُخ کرنے لگے ۔اہل علاقہ کا شدید احتجاج،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے فوری صفائی کروانے کا مطالبہ کر دیا ، محلہ حسن ٹاؤن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جبکہ نالیاں اور گٹر بند ہونے سے گندا پانی گلیوں میں جمع ہو چکا ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا دشواراور نمازیوں کا مسجد میں جانا ناممکن ہو چکا ہے ۔محلہ کے پانچ سینٹری ورکرزکو ایک سال قبل کسی دوسری یونین کونسل میں بطور تحفہ بھیج دیا گیا تھا جس کے بعد علاقہ میں ایک سال سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments