حکومت ملکی معیشت اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے، حکمران عوام کے خیرخواہ نہیں :خرم دستگیر

وعدوں سے منحرف ہونیوالے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے :وفدسے گفتگو
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت اور سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے عمران خان اور اسکے وزرا نفرت اور انتقام کی سیاست کو پروان چڑھارہے ہیں ،ڈالر کی اونچی اڑان سے ملکی معیشت آئی سی یو میں چلی گئی ہے ، حکومت معیشت کی بدحالی اور بحران پیدا کرکے عوام کو رلانے کا وعدہ پورا کررہی ہے ، ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے اور خودکشی کا اعلان کرنیوالے عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے ،حکومت آئی ایم ایف کی غلامی چھوڑ کر ہوش کے ناخن لے اور غریب عوام پر ترس کھائے ، وعدوں سے منحرف ہونیوالے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بڑے بڑے اعلانات اور دعوے کرنیوالے عمران خان نے مہنگائی وبیروزگاری سے عوام کو زندہ درگو رکردیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں