ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کرکئی ماہ سے غائب ،محکمہ انہار کے افسر خاموش
ڈسکہ (نامہ نگار)کروڑوں روپے کی مالیت سے ملیانوالہ سے لیکر لوڑھکی روڈ پر بنائی جانیوالی حفاظتی دیواردو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکی ، محکمہ انہار کے افسر خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں ۔محکمہ انہار ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی 39کروڑ سے زائد کی مالیت سے بننے والی حفاظتی دیوار ،نہر کے کناروں کے پشتے پانی کے اخراج کیلئے بنائے جانے تھے لیکن محکمہ انہار کی عدم توجہ کے باعث حفاظتی دیوار ملیانوالہ سے لیکر لوڑھکی تک کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کرکئی ماہ سے غائب ہے ،حفاظتی دیوار مکمل نہ ہونے کے باعث کئی افراد نہر میں گر کر جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن محکمہ انہار کے ایکسین اور ایس ڈی او سمیت تمام افراد کام کروانے کی بجائے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ڈیوٹیاں نبھا رہے ہیں شہریوں نے بتایا کہ محکمہ انہار کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوچکا ہے
Load/Hide Comments