گوجرانوالہ میں ماربل انڈسٹریز پر 17فیصدسیلز ٹیکس لگانے پر احتجاج

گوجرانوالہ: ایف بی آر نے ماربل انڈسٹریز پر بلوں کے ذریعے 1.25 پرسنٹ ٹیکس وصولی سسٹم ختم کرکے 17فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا جس پر ماربل ایسوسی ایشن پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے 17فیصد سیلز ٹیکس ختم کرکے پرانے طریقہ کار کے مطابق بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی سسٹم برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ماربل ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں گلزار احمد کی قیادت میں ایک وفد نے ماربل سیکٹر پر لگائے گئے 17پرسنٹ سیلز ٹیکس کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ملاقات کی، وفد میں ماربل ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق چیئرمین شکیل منیر،میاں سمیع،ایگزیکٹو ممبر فضل شاہ ، محمد شعیب،حاجی محمد یونس ،عباد علی شامل تھے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماربل ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ محکمہ ایف بی آر کی ضد ہمیں احتجاج کی طرف لے جارہی ہے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پہلے طریقہ کار کے مطابق ہی ٹیکس لیا جائے ورنہ پورے پاکستان میں ماربل انڈسٹریز کا کاروبار بند کردیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں