گوجرانوالہ: عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ،ایس ایس پی آپریشنزثاقب سلطان ، ایس پی صدرڈویژن آصف امین اعوان ،ایس پی سٹی عبدالقیوم نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پرموجود ایس ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سی پی او نے دو یوم کے اندر موصولہ درخواستوں کی پراگرس رپورٹس بھی سی پی او آفس بھجوانے کی ہدایت کی ۔ مقدمات کے فوری اندراج کے احکامات کے ساتھ ساتھ التوا کے شکار مقدمات کو فوری حل کرنے کے لیے مجاز افسروں کو ہدایات کیں ۔ سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانا ، شائستگی سے اُن کے مسائل دریافت کرکے فوری انصاف فراہم کرناہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments