ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں فری ہو میو میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس کا افتتاح ڈ پٹی کمشنر نائلہ باقر نے کیا – اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) ڈاکٹر رابعہ ریاست، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمرقریشی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد جو تہ، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، میڈیکل کیمپ میں ڈی سی آفس کے 175سرکاری ملازمین کی سکریننگ کی گئی اورمفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) ڈاکٹر رابعہ ریاست نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہومیو ڈاکٹرز کی بھرپور سر پرستی کرے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر خالد عمر قریشی نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں مزید بہتری آ چکی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments