میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ غیرمتعلقہ افراد کوفوری فارغ کرنے کا حکم، تفصیلات جان لیں

کسی بھی بلڈنگ انسپکٹرکے علاقہ میں غیرمتعلقہ افرادکام کرتے نظرآئیں توفوری گرفتار کر لیں :کمشنر کی چیف افسربلدیہ کوہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ میں پرائیویٹ اہلکاروں اور ٹاؤٹ مافیا کی بھر مار کے باعث کمشنر وایڈمنسٹریٹر کارپوریشن وقاص علی محمودنے چیف افسربلدیہ کوپلاننگ برانچ میں غیرمتعلقہ افرادکوفوری طورپرفارغ کرنے کا حکم دیدیا ۔بلڈنگ انسپکٹروں کوپرائیویٹ اہلکاروں کوہٹائے جانے کیخلاف شکایات موصول ہونے پرایڈمنسٹریٹربلدیہ وکمشنرنے چیف افسرکوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بلڈنگ انسپکٹرکے علاقہ میں غیرمتعلقہ افرادکام کرتے نظرآئے توفوری طورپر گرفتارکرکے مقدمات درج کروائے جائیں گے ، ایڈمنسٹریٹرکارپوریشن نے چیف افسربلدیہ امجدعلی ڈھلوں کوتین دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ تمام بلڈنگ انسپکٹروں کے ساتھ کام کرنے والے غیرمتعلقہ افرادکوسخت وارننگ دی جائے اور شہری کسی بھی بلڈنگ کی تعمیرکے موقع پرغیرمتعلقہ افرادکی مداخلت پرفوری طورپرچیف افسربلدیہ کوتحریری طورپرشکایات درج کرائیں ، چیف افسربلدیہ امجدڈھلوں نے تمام بلڈنگ انسپکٹروں کوفوری طورپرغیرمتعلقہ افرادکوہٹائے جانے کے بارے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ ملازمین پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اورجس بلڈنگ انسپکٹرکے علاقہ میں غیرمتعلقہ افرادغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اس کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں