گزرنے والی نان سٹاپ ٹرینوں کا علاقے کو فائندہ نہیں ، فوری سہولت دی جائے :شہری
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )وزیرآباد سے فیصل آباد جانے والے ریلوے سیکشن پر سال 2011میں تمام پسنجر ٹرینوں کوبند کر دیا گیا ،وزیرآباد اور فیصل آبادکے درمیان ریلوے اور عوامی رابطہ گزشتہ 9 سال سے آج تک معطل پڑا ہے ، وفاقی وزیر اور اعلیٰ حکام سے کی جانب سے ابھی تک پسنجر ٹرین چلانے کا کوئی سرکاری سطح پر اعلان بھی نہیں کیا گیا ، اب اس ریلوے سیکشن پر نان سٹاپ پاکستان ایکسپریس اور خان بابا ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں جو پشاور سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد تا کراچی تک جاتی ہیں ان دونوں نان سٹاپ کا لوکل سطح پر کوئی فائدہ نہیں ہے ، گزشتہ مہینے حافظ آباد ،سانگلہ ہل میں سیاسی اثرورسوخ پر ریلوے وفاقی وزیر نے نانا سٹاپ خان بابا کا سٹاپ بحال کر دیا،اس کے علاوہ سکھیکی منڈی ،کالیکی منڈی میں بھی پی ٹی آئی کے مقامی بااثر سیاسی رہنماؤں نے نان سٹاپ پاکستان ایکسپریس کا اسٹاپ بحال کر ا لیا ہے جو کہ علاقے کے عوام کے لئے ایک نیک شگون ہے ، قابل افسوس بات یہ ہے کہ200 سے زائد چھوٹے بڑے دیہات کا واحد منافع بخش مرکز جامکے چٹھہ ریلوے سٹیشن کو تاحال کسی بھی نان سٹاپ ٹرین کا سٹاپ بحال نہ کر کے عوام سے سراسر زیادتی کی گئی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے کو ٹرین کے سفر کی سو لیات فراہم کی جائیں ۔
Load/Hide Comments