حکومت کو بجٹ میں تاجر کش تجاویز واپس لینے کیلئے الٹی میٹم

تجاویزواپس نہ لی گئیں توملک بھرمیں پہیہ جام کرینگے :مرکزی انجمن تاجران کافیصلہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تاجر برادری نے حکومت کو بجٹ میں تاجر کش تجاویز واپس لینے کیلئے 7دن کا الٹی میٹم دے دیا۔گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کا اہم اجلاس کلاتھ بورڈ مارکیٹ کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر خواجہ انوار احمد شیخ نے کی جبکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری شیخ نعیم ، سابق صدر چیمبر خواجہ خالد حسن ، سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس میاں آصف مظفر ، صدرپاور لوم ایسوسی ایشن حاجی اکرم ، شیخ افضل ، سیٹھ ذوالفقار ، میاں اکرم ، میاں فضل الرحمن ، سلیم مرزا ،حافظ الیاس ، شیخ افضل جج ، عارف یوسف و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں تاجر برادری نے متفقہ طور پر حکومت کو بجٹ میں تاجر کش بجٹ تجاویز واپس لینے کیلئے سات دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ اگرتجاویزواپس نہ کی گئیں تو 5جولائی کو لاہور میں تمام تاجر تنظیموں کی مشاورت سے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرینگے ۔ تاجروں نے ایف بی آر کے چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایف بی آر کے اہلکار فیکٹریوں اور بازاروں میں آئیں گے تو سختی سے نمٹیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں