گیپکو انتظامیہ سے محاذ آرائی کر انیوالے عناصر کا محاسبہ کیا جائیگا:اجلاس میں قراردادمنظور
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے گوجرانوالہ ریجن کا ہنگامی اجلاس لیبر ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان نے کی۔ اجلاس میں ریجنل ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی کہ بجلی چوری کیخلاف مہم کو کامیاب کرنے کیلئے کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ،گیپکو کے واجبات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے تمام کاششیں بروئے کار لائی جائیں گی ، یونین اور گیپکو انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی کرانے والے شرپسند عناصر کا محاسبہ بھی کیا جائے گا ، یونین محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور محکمہ کی ترقی کیلئے اپنا قانونی کردارادا کرتی رہے گی، اجلاس میں ریجنل سیکرٹری عبد الرزاق جٹھول ،ممبر جوائنٹ ورکس کونسل طارق محمود جاوید ، میاں عطا الرحمان ، عبد الرزاق گجر، الیاس بٹ ،محمد فیاض ،رانا شہزاد جمیل کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
Load/Hide Comments