عوام لوٹنے والے احتساب کے شکنجہ میں آئیں گے :خالدعزیزلون

چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل نچلی سطح پر منتقل ہورہا ہے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل نچلی سطح پر منتقل ہورہا ہے جس سے کرپٹ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے ، عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے سابق حکومت کے چہیتے ارکان اسمبلی بھی احتساب کے شکنجہ میں آئیں گے ۔ حکومت عدل وانصاف کے فروغ کو یقینی بنارہی ہے ،اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو سستا اور معیاری انصاف فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں