گوجرانوالہ سمیت5 ڈویژنزمیں ہائیکورٹ کےعلاقائی بینچز کی منظوری دیدی سمری سیکرٹری لااینڈجسٹس کمیشن کوبھجوادی گئی
منظوری قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی سٹینڈنگ کمیٹی نے دی ،سمری پانچوں ڈویژنز کی بار ایسوسی ایشنز کو بھی ارسال کی گئی ، علاقائی بینچز کی منظوری وکلا تحریک کی فتح ہے :سابق صدرڈسٹرکٹ بار چودھری عرفان سعید کی گفتگو
گوجرانوالہ: قومی اسمبلی کی لا اینڈ جسٹس کی سٹینڈنگ کمیٹی نے گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژنز میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بینچز بنانے کی منظوری دیتے ہوئے کمیٹی کے سیکرٹری طاہر فا روق نے سمری پانچوں ڈویژنز کی بار ایسوسی ایشنز کو بھی بھجوائی ۔ سینیٹ نے منظوری کے بعد معاملہ قومی اسمبلی کی لا اینڈ جسٹس کی سٹینڈنگ کمیٹی کو بھجوایا تھا ۔ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر چودھری عرفان سعید نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی سے علاقائی بینچز کی منظوری وکلا تحریک کی فتح ہے ۔ منسٹری آف لا اینڈ جسٹس کمیشن سمری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو اپنی سفارشات کے ساتھ بھجوائے گی، اگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کی دو تہائی اکثریت آئینی بل کو منظور کر لے تو پانچوں ڈویژنز کے ہیڈ کوار ٹرز میں عدالت عالیہ کے علاقائی بینچز بن جائیں گے ۔
Load/Hide Comments