گوجرانوالہ ڈویژن: 6ماہ میں 230افرادکوقتل کیاگیا، مکمل تفصیلات جان لیں

مختلف وارداتوں میں شہری 50کروڑروپے سے زائد کے مال سے محروم ہوئے 30کروڑکامال مسروقہ واپس کیا:پولیس ، وارداتوں میں مسلسل اضافہ :شہری
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر230 کے قریب افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 2 ہزار کے قریب ہونے و الی وارداتوں میں شہری 50کروڑ روپے سے زائد کے مال سے محروم ہو گئے ، پولیس نے 30 کروڑ روپے سے زائد نقدی، 28 کاریں اور 500 سے زائد موٹر سائیکل برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، گجرات ، منڈی بہاوالدین ، حافظ آباد اور نارروال میں چھ ماہ کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 230 کے قریب افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ 2 ہزار سے زائد ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں سے لوٹا گیا 30 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ قتل کی وارداتوں کے 60 فیصد مقدمات بھی ٹریس کئے ہیں ،دوسری طرف شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے درجنوں ملزموں کو گرفتار تو کر لیا ہے لیکن ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں