سیالکوٹ میں ہندوؤں کا قدیم مندر 72سال بعد کھول دیا گیا، ہندو برادری خوش

شوالہ تیجا سنگھ مندر قیام پاکستان کے بعد بند تھا،ہندوؤں نے عبادت شروع کر دی
سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ میں ہندوؤں کا قدیم مندر 72 سال بعد کھول دیا گیا ۔ پاکستان میں ہندوؤں کے ایک قدیم مندر کو 72 سال بعد بحال کردیا گیا ہے ،سیالکوٹ سرکلر روڈ پر واقع شوالہ تیجا سنگھ مندر ایک کنال رقبے پر مشتمل ہے اور یہ مندر قیام پاکستان کے بعد سے بند پڑا تھا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فرازعباس نے سیالکوٹ میں مقامی حکام سے ملاقات کی جس کے بعد مندر کو کھول دیا گیا، مندر کا ہندو رسم ورواج کے مطابق افتتاح کیا گیا۔ مندر کھولے کی تقریب میں ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند، امرناتھ رندھاوا اور پنڈت کاشی رام سمیت ہندوؤں اورمسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں