مہنگائی سے پہلوان بھی متاثر ، دیسی کشتی زوال پذیر ہو نے لگی، پہلوان پر روزانہ 1200 روپے خرچ ، حکومتی سر پرستی نہ ہو نے سے صحتمند کھیل ختم
دیسی کشتی مہنگائی کے باعث زوال پذیر ہونے لگی ، حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث نامور پہلوانوں کے شاگرد مایوس ہوگئے ، دیسی کشتی پہلوانی کرنے والا نشے سے پاک صحت مند بیماریوں سے دور طاقت اور جسم کا مالک ہوتا ہے ایک پہلوان پر روزانہ بارہ سو روپے تک کا خرچہ بادام ’دودھ ’فرو ٹ اور گوشت کا ہوجاتا ہے جوکہ بیروزگاری اور غربت کے باعث لوگ برداشت نہیں کرسکتے یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل منشیات ’چوری ڈاکے جیسی بر ی حرکات میں مبتلا ہورہی ہے ۔انٹرنیشنل گاما پہلوان ’رستم پہلوان اور انو پہلوان ’طوطا پہلوان جیسے معروف پہلوان ملک کا نام روشن کرتے رہے لیکن اب کوئی پوچھنے والا اور نہ ہی خرچہ کرنے والا ہے ، حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے پہلوانی ختم ہوگئی ہے ۔
Load/Hide Comments