گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نئی مشینری کا افتتاح کردیاگیا، مزید جان لیں

10نئی ٹریکٹر ٹرالیاں کمپنی کے فلیٹ میں شامل،مزید108 گاڑیاں خرید ی جائیں گی نئی مشینری سے شہر میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی:ڈپٹی کمشنرنائلہ باقر
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نئی مشینری کا افتتاح کردیا، 1کروڑ 43لاکھ روپے مالیت کی 10نئی ٹریکٹر ٹرالیاں کمپنی کے فلیٹ میں شامل ہوگئیں جبکہ مزید108 گاڑیاں خرید ی جائیں گی، افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی شاہین رضا، چیف ایگزیکٹوآفیسر جی ڈبلیو ایم سی میاں عتیق الرحمن، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ایس اے حمید، سابق ایم پی اے طارق گجر، صدر چیمبر آف کامرس عاصم انیس اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر وچیئرپرسن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نائلہ باقر نے کہا کہ نئی مشینری کی شمولیت سے شہر میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ پر مشینری لینے کے بجائے کمپنی کی ذاتی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جاسکے ۔ آئندہ 3سے 4ماہ میں مزید 30 نئی گاڑیاں خرید ی جائیں گی جن میں 2کرین، 2ویل لوڈرز، 22آرمز رول ٹرک اور 200 کوڑا دان شامل ہونگے ۔ 5بڑے ڈمپرز اور 73منی ٹپرز بھی مرحلہ وار خریدے جائیں گے جبکہ ڈمپنگ پوائنٹ کیلئے بھی تیزی سے کام جاری ہے اوربھکریوالی میں ڈمپنگ پوائنٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں