گوجرانوالہ: لیگی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس: فارورڈ بلاک، گرفتاریاں سمیت اہم امور زیر بحث، تفصیلات جان لیں

رانا ثنا اﷲ کیخلاف منشیات کا جعلی مقدمہ بنانے پر حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ن لیگ میں فارورڈ بلاک کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:شرکا کاخطاب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں انجینئر خرم دستگیر خان، سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا، ایم این اے ذوالفقار بھنڈر، نمائندہ ایم این اے عثمان ابراہیم، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرؤف مغل، اقبال گجر، عمران خالد بٹ، قیصر سندھو، حاجی امان اﷲ وڑائچ، شوکت منظور چیمہ، بلال فاروق تارڑ، عادل بخش چٹھہ،سابق میئر شیخ ثروت اکرام، ضلعی صدر مسلم لیگ ن مستنصر علی گوندل، سابق لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، ممبران اسمبلی توفیق احمد بٹ، نواز چوہان، حاجی وقار احمد چیمہ کے نمائندوں،مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے کوآرڈینیٹر کاشف صابر خان اوردیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفین کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، حکمران اپنی کوتاہیوں اور نالائقیوں کو چھپا نے کیلئے مسلم لیگ ن کے قائدین کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن وہ عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ، پی ٹی آئی حکومت اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام رہی ہے ، رانا ثنا اﷲ کیخلاف منشیات کا جعلی و خودساختہ مقدمہ بنانے پر حکمران اور انکے حمایتی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ، مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جلد ورکرز کنونشن منعقد کیا جائیگا جس میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت شرکت کریگی ،ہمارا جینا مرنا میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کیساتھ ہے ،مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، رانا ثنا اﷲ، کیخلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں