کئی شہروں اور دیہات کو ملانے والی سڑک پر گہرے گڑھے ، راہگیروں کو مشکلات
ڈسکہ (نامہ نگار )ڈسکہ وزیر آباد روڈ فنڈز نہ ملنے کے با عث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ، راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ڈسکہ وزیر آباد روڈ کئی سال پہلے تعمیر کی گئی ، انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دوبارہ مرمت نہیں کی گئی ،گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں ، یہ اسلام آباد، نارووال،سیالکوٹ،گجرات،جہلم سمیت دیگر شہر وں اور دیہات کو ملانے والا روڈ ہے اس سے روزانہ ہزاروں گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے لیکن محکمہ ہائی وے کے ایکسین اور ایس ڈی او کی لاپروا ئی کے باعث فنڈز نہیں مل رہے ۔ سڑک ٹو ٹنے کے با عث گرد آلود مٹی گھروں میں داخل ہورہی ہے اور شہری بیمار ہو رہے ہیں اور انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود ڈسکہ وزیر آباد روڈ کو مر مت نہیں کیا جا رہا۔ علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات ،محکمہ ہائی وے ،کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر ڈسکہ وزیر آباد روڈ کی مرمت کرائی جائے ۔
Load/Hide Comments