نواز شریف کے کھابے بند، مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی، مزید جان لیں

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ‏جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھانا لے جانے والا سٹاف 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔ ‏عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میرے والد کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں