گوجرانوالہ میڈیکل کالج , ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے 3 ارب 54 کروڑ کا بجٹ منظور، مزید جان لیں

رواں مالی سال میں ہسپتال کے لئے 250اقسام کی سالانہ ادویات خریدنے کیلئے 60کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے 3 ارب54 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا جبکہ رواں مالی سال میں250 اقسام کی سالانہ ادویات خریدنے کیلئے 60 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے 15 شعبہ جات کی ادویات ،ویکسین خریدی جائے گی اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کیلئے 2 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، آلات کی خریداری ،نا ن ڈویلپمنٹ منصوبوں پرڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقوم خرچ کی جائے گی ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں 100طلبہ وطالبات ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ ڈویژن کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں525بیڈز موجود ہیں جہاں ماہانہ5لاکھ مریضوں کو ادویات ،علاج اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور15 مختلف شعبہ جات قائم ہیں آئندہ مالی سال2019-20کیلئے گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سالانہ بجٹ3 ارب54 کروڑ روپے منظور کیا گیا ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ادویات کا بجٹ60کروڑ روپے کردیا ہے گزشتہ سال 41 کروڑ روپے ادویات خریدی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں