پاکستان مسلم لیگ کے ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے گجرات کی تاجر برادری کی اہم شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ کے ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے گجرات کی تاجر برادری کی اہم شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔ حکومت کی جانب سے لگائے گئے اضافی ٹیکس اور فائلر بننے کیلئے مشکلات کا ذکر کیا۔ مونس الٰہی نے تاجر برادری کے مسائل سننے کے بعد انہیں حل کی یقین دہانی کروائی اور انہیں اس بات کا بھی یقین دلایا کہ تاجر برادری جو ٹیکس دے گی وہ انہی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خرچ ہو نگے اور تاجر برادری کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments