نئے پاکستان میں بلا تفریق احتساب ہوگا، یونیورسٹی ضرور بنے گی: پی ٹی آئی رہنماء

بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھر نے کیلئے ملک کا بیڑہ غرق کیا:رہنمائوں کا خطاب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )وائس چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب کمیٹی بریگیڈ یئر(ر) اسلم گھمن، سابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ،عمران خان کے نئے پاکستان میں بلا تفریق احتساب ہوگا، بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھر نے کیلئے ملک کا بیڑہ غرق کیا، وزیراعظم عمران خان سچا صاف گونیک نیت لیڈراور وزیراعظم ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کم گو دیانتدار اورمحنتی ہیں جو نئے پاکستان کی تعمیر وتشکیل میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پنجاب نئے پاکستان کی منزل کے حصول میں ان کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردار اداکررہا ہے ۔ سمبڑیال میں لاری اڈاپر منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران عظیم نوری گھمن نے کہا دوروز قبل میں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی اوربھوپالوالہ سے سمبڑیال تک ڈسکہ روڈ کے لیے 10کروڑروپے کے فنڈ ز جاری کرالیے ہیں ، جلد ہی وزیراعلیٰ سمبڑیال آ ئیں گے اورمیگا پراجیکٹ کے ساتھ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں